ETV Bharat / state

تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: مودی

سابقہ حکومتوں پر غریبوں کے لیے بنیادی سہولیات کو بھی نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تین کروڑ لوگوں کو پختہ مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کیا ہے۔

تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: مودی
تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: مودی
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 10:36 PM IST

آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر نریندر مودی نے منگل کو یہاں گومتی نگر واقعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کی سوغات دی۔ انہوں نے پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیتل ذرائع سے چابھی بھی سونپی اور اسمارٹ مشن کے تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹبیل بل کا اجراء کیا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' سال 2014 کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس اسکیم کے تحت شہروں میں ایک کروڑ 13لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے اس میں سے 50لاکھ سے زیدہ گھر بنا کر غریبوں کو دئیے جاچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ مودی نے کیا کیا ہے ان کو بتاجا چاہتا ہوں کہ پی ایم آواس اسکیم کے تحت ان کی حکومت نے تقریبا تین کروڑ لوگوں کو مکان دئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ لکھ پتی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Priyanka Gandhi: پرینگا گاندھی کی وزیراعظم کے لکھنؤ امرت مہوتسو پر سخت تنقید

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بنیادی سہولیات کی توسیع میں تکنیک کا خاص کردار رہا ہے۔ یوپی کے چھ شہروں میں میٹرو پروجکٹ کا فروغ ہورہا ہے ملک کے 100شہروں میں الکٹرک بسوں کو چلانے کا کام شروع ہورہا ہے۔ ایل ای ڈی لائن سے کارپوریشنوں کے کروڑ روپئے بچ رہے ہیں۔ بجلی بھی کم ہوئی ہے ملک میں 37کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جس سے31ہزار کروڑ روپئے کی بجلی کی بچت ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.