اترپردیش کے محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے یہاں بتایا کہ کووڈ انتظام کے سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیم 11 اراکین کے ساتھ ورچل جائزہ میٹنگ میں ضروری ہدایات دیں۔
ہر جمعہ رات آٹھ بجے سے پیر کی صبح 07 بجے تک پوری ریاست میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس مدت کے دوران میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ پوری ریاست میں شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کئے جائیں گے۔ ضروری خدمات اور عام صنعتی سرگرمیوں کے علاوہ تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے امتحانات جاری ہیں۔ وہ اپنے آئی کارڈز دکھا کر امتحانات دینے جاسکتے ہیں۔ سرکاری ملازمین اپنے آئی کارڈز دکھا کر ہفتہ وار بند کے دوران دفتر بھی جاسکتے ہیں۔ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس ہفتہ وار بند کے دوران تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ غیرمقیم مزدور مہاراشٹر ، دہلی اور راجستھان سے واپس آرہے ہیں۔ سرحدی اضلاع میں خصوصی چوکسی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان غیرمقیم مزدوروں کو آسانی سے نقل و حرکت فراہم کی جانی چاہئےمحکمہ داخلہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطہ کریں اور ضروری کاروائی کریں۔
لکھنؤ کے جی ایم یو اور بلرام پور ہاسپٹل مکمل صلاحیت کے ساتھ کووڈ اسپتال کے کام کو تیزی سے مکمل طور پر کیا جارہاہے۔ بلرام پور اسپتال میں 700 بستروں کی توسیع میں اب تک 350 بیڈز تیار کیے گئے ہیں اور باقی بستروں کو تیز رفتاری سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں ایرا ، ٹی ایس مشرا ، انٹریگل ، ہند اور میو میڈیکل کالجوں کو مکمل طور پر کووڈ اسپتال کے طور پر چلانے کی ہدایت دی ہے۔
پورے لکھنؤ شہر میں 4000 سے زیادہ بستر دستیاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ لکھنؤ ، کانپورشہر ، وارانسی ، پریاگ راج ، جھانسی ، گورکھپور ، میرٹھ اضلاع اور ریاست کے تمام اضلاع سمیت کووڈ بستروں کی تعداد کو تیز رفتاری سے بڑھایا جانا چاہئے۔
یواین آئی۔