ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا کے 288 نئے کیسز، 13 کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 288 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران 13 افراد کی موت ہو گئی ہے وہیں 108 متاثرین کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

علی گڑھ میں کورونا کے 288 نئے کیسز، 13 کی موت
علی گڑھ میں کورونا کے 288 نئے کیسز، 13 کی موت
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 12:38 PM IST

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علی گڑھ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13 افراد کی ہلاکت ہو گئی ہے، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر بھی شامل ہیں۔ اس دوران کورونا کے 288 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں 108 متاثرین کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں ضلع علی گڑھ میں تقریبا 1785 فعال کیسز موجود ہیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے علی گڑھ انتظامیہ نے بیرونی ممالک اور مہاراشٹر، پنجاب، دہلی، مدھیہ پردیس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا کنٹرول روم نمبر 05712420100، 101 جاری کیا ہے۔

وہیں علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.