ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ شب 28 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جس میں ایک سال کی بچی اور 80 سال کی بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔
ایک دن میں سب سے زیادہ 28 رپورٹ مثبت آنے کے باوجود علیگڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے گزشتہ شب علیگڑھ کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو رات 9 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
علیگڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے نکلیں۔
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ شب تک 20,000 سے زیادہ کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
ضلع علی گڑھ میں آج کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے، جس میں اب تک 24 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 215 صحتیاب ہو چکے، اس وقت علی گڑھ میں 166 کورونا کے ایکٹیو معاملے موجودہ ہیں۔ جنہیں علی گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
علی گڑھ میں ایک دن میں 28 کورونا مثبت معاملے - علی گڑھ میں آج نئے کورونا معاملے
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک کورونا متاثرین کی تعداد 405 تک پہنچ گئی ہے، جس میں اب تک 24 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ شب ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 28 معاملے سامنے آئے ہیں۔