ETV Bharat / state

Hajj 2023 اتر پردیش سے اب تک کُل 23585 عازمین حج سعودی عرب روانہ - عازمین حج 2023

یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری افسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ اتر پردیش سے اب تک کل 23585 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

اتر پردیش سے اب تک کُل 23585 عازمین حج سعودی عرب روانہ

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 8:59 PM IST

لکھنؤ: عازمین حج کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے تحت حج 2023 کے لیے چالیسویں فلائٹ نمبر ایس وی 3741 261 عازمین حج کو لے کر آٹھ جون 2023 کو چوہدری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے مقررہ وقت صبح 8:00 بجے بحفاظت روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 136 مرد اور 125 خواتین روانہ ہوئے۔ سب سے زیادہ غازی پور ضلع سے 105، وارانسی سے 85 اور مرزا پور سے 35 عازمین حج گئے ہیں۔

اس فلائٹ میں تین خادم الحجاج محمد اعظم وارانسی، محمد اخلاق احمد مہاراج گنج اور محمد تبریز عباسی کانپور سے عازمین حج کی سہولت کے لیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 11721 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو افسر ایس پی تیواری نے دی۔ کل 11864 عازمین دہلی سے گئے ہیں۔ اتر پردیش سے اب تک کل 23585 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے تعلق سے تمام تر انتظامات حج ہاؤس میں کیے گئے ہیں۔ اب تک لکھنؤ امبارگیشن پوائنٹ کو منتخب کرنے والے عازمین حج مدینہ اور جدہ روانہ ہوئے۔ اب بنارس کو انبارگیشن پوائنٹ منتخب کرنے والے عازمین حج کی لکھنؤ سے روانگی ہو رہی ہے۔ یہ سیدھے جدہ روانہ ہو رہے ہیں۔ احرام پہننے کا بھی انتظام حج ہاؤس میں ہے۔ احرام پہن کر ہی براہ راست جدہ پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2023 ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.