ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کورونا وائرس انفیکشن کے 23 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 4084 سے بڑھ کر 4487 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 112 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 2636 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) نے جمعے کو 748 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 23 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان مریضوں میں 3 لکھنؤ، 4 دوئی، 1 قنّوج، 3 کانپور، 4 شاہجہاں پور اور 8 مراد آباد سے ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4487 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 112 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 10601 ہے، اس کے ساتھ ہی 1978 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 2636 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، تاہم اب تک 112 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 4487 ہوگئی ہے۔