ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس کے 23نئے معاملے - گونڈا بستی میں کورونا کسیز

ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل امت موہن پرساد نے بتایا کہ گزشتہ ایک دن میں مجموعی طور پر 215474 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد 67691677 ہوگئی۔

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:22 PM IST

اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 23 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43/ افراد اور اب تک مجموعی طور پر 1685449 /افراد کووڈ 19 سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل امت موہن پرساد نے بتایا کہ گزشتہ ایک دن میں مجموعی طور پر 215474 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد 67691677 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 570 ایکٹو کیس ہیں جس میں سے 352 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ اب تک نگرانی ٹیم کے ذریعے ریاست میں 35868702 گھروں کی 172422036 آبادی کا سروے کیا جا چکا ہے۔

پرساد نے بتایا کہ ریاست میں اب تک مجموعی طور پرکورونا ویکسین کی 53608694 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ویکسینیشن کے حوالے سے حکومت ہند کی جانب سے نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، جس میں سڑکوں پر گھومتے ہوئے بے سہارا، بھکاری وغیرہ کی ویکسینیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ اپنے دفتر میں کام کی جگہ پر ویکسینیشن سنٹر قائم کرکے انہیں ویکسین دیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری خوراک پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جس کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔ وہ لوگ جنہیں پہلی خوراک دی گئی ہے انہیں دوسری خوراک کے لیے معلومات بھیجی جائیں گی۔ اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اور اسکول بسوں کے عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔ اس کے لیے ضلع تعلیمی افسران کے دفاتر میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لیے دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.