ETV Bharat / state

بدایوں میں کورونا کے 23 نئے کیسز

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 11:20 AM IST

بدایوں میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، ضلع میں کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس خبر کے بعد سے ضلع کی عوام کو احتیاط کی تداویر کی اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی۔

بدایوں میں کورونا کے 23 نئے کیسز
بدایوں میں کورونا کے 23 نئے کیسز

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں کورونا کے 23 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3418 ہو گئی ہے۔

ضلع کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کی رات 1100 سے زائد نمونے لیے گئے ہیں۔ جن میں سے 23 افراد کو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کورونا مثبت آنے والے ان افراد کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ تمام متاثرین اساواں، سحسوان، اسہیت، دہگواں، لاکھن نگلا، نرگھیڑا، سکورن، آصف پور اور شہر کے سول لائن علاقے کے باشندے ہیں۔

کورونا سے متاثر ان تمام 23 افراد کو فوری طور پر کورونا سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی شروعات میں ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ نہیں تھی اور بدایوں کو 'گرین زون' میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں یہ ضلع 'اورینج زون' کی فہرست میں بھی شامل ہوا۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 7500 کے قریب ہے، ایسے میں بدایوں کو بھی بے حد سنجیدگی سے اس وبا سے مقابلہ کی ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اور ریاست اترپردیش میں یہ اعداد وشمار 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.