نوئیڈا کے ضلع گوتم بودھ نگر میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج ضلع میں کورونا کے 204 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں، اس سے ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پڑھ کر 9809 ہوگئی ہے۔
ضلع میں فعال مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے کورونا کیسز میں اضافے کی مزید گنجائش ہے۔ وہیں کورونا کے 114 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں، جبکہ اب تک 48 مریضوں کی کورونا سے اموات ہو چکی ہے ۔