ETV Bharat / state

اتر پردیش: کورونا کے 20 نئے کیسز - مثبت نمونے میں تمام مرد

اتر پردیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کے جی ایم یو نے 596 نمونوں کی جانچ کی جن میں کورونا کے 20 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اب تک ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 2073 ہو گئی ہے۔

اتر پردیش: کورونا کے 20 نئے کیسز
اتر پردیش: کورونا کے 20 نئے کیسز
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 1:36 PM IST

ریاست اتر پردیش میں واقع کے جی ایم یو کے ذریعہ 596 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں کورونا کے 20 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 4 لکھنؤ، 9 آگرہ اور 7 فیروز آباد سے ہیں۔ لکھنؤ میں داخل ہونے والے 4 مثبت نمونے میں تمام مرد ہیں۔ آگرہ میں داخل 9 مریضوں میں سے ایک خاتون 8 مرد ہیں۔ وہیں فیروز آباد میں ملنے والے تمام نئے مریض مرد ہیں۔

لکھنؤ، آگرہ اور فیروز آباد کے پورے علاقے کو ریڈ زون یقینی بنایا گیا ہے، ساتھ ہی سب کو لکھنؤ کے لیول 1 کووڈ ۔19 ہسپتال میں داخل کر الگ تھلگ کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2073 ہوگئی ہے۔ ریاست بھر میں قرنطین کیے گئے مریضوں کی تعداد 11487 ہے۔ وہیں ریاست بھر میں 1769 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اب تک کورونا کے 462 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 34 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.