ETV Bharat / state

رامپور: کورونا کا قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ کووڈ 19 سے مزید دو موت کے ساتھ اب تک ضلع میں 20 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں ضلع میں 77 نئے پازیٹیو مریضوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 482 ہو گئی ہے۔

corona in rampur
رامپور میں کورونا کیسز
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 9:08 PM IST

رامپور میں کووڈ۔ 19 جیسی وبا کا قہر بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مزید اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20 تک پہنچ گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مرنے والوں میں سی ایم او آفس کے ملازم اور دوسرا ضلع سہکاری بینک کا برانچ منیجر بتایا گیا ہے، جبکہ 77 نئے مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد پازیٹیو مریضوں کی تعداد 482 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو 439 سیمپل جانچ کے لیے بھیجےگیے تھے۔ جن میں سے 383 کی رپورٹ موصول ہوئی، ان میں 369 نگیٹیو اور 14 پازیٹیو شامل ہیں۔

ان میں ٹانڈہ کے تین، توپ خانہ گیٹ کے دو، پی ڈبلیو ڈی کا ایک، پرتھما بینک کا ایک، روشن باغ کا ایک، آواس وکاس کا ایک، سی ڈی او آفس کا ایک، گنگا پور کا ایک، ڈی پی آر او آفس کے دو، ملک کا ایک مریض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اگست کو رپیٹ اینٹی زن ٹیسٹ سے 946 لوگوں کی جانچ کی گئی، جن میں 918 منفی اور 28 مثبت پائے گئے۔

ان میں سے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رہائش گاہ کا ملازم، تھانہ سول لائنس کے چار ملازمین کے علاوہ اسداللہ پور ملک کے آٹھ، ضلع ہسپتال کالونی کے 11، پرانہ گنج کا ایک، جالف نگلہ کا ایک مریض شامل ہیں۔

یہ سبھی سیمپل احتیاط کے طور پر لیے گئے تھے۔ جبکہ 3 اگست کو پرائیویٹ لیب کی جانچ میں پانچ لوگ پازیٹیو پائے گئے۔ جن میں روشن باغ کے تین، رفعت کالونی کا ایک، گھیر منشی والا کا ایک مریض شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

اس طرح 77 نئے مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 524 پہنچ گئی، جبکہ 47 مریضوں کو شفایاب ہونے پر ڈسچارج کئے جانے کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد کم ہوکر 482 رہ گئی ہے۔

ضلع میں اب تک مزید دو اموات کے ساتھ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.