بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی ضلع انتظامیہ نے منادی کرا کر زمین مافیا ایلائنس بلڈر کی 20 کروڑ کی جائیداد قرق کرلی۔ گینگ لیڈر رمن دیپ سنگھ کے بھائی امن دیپ سنگھ کے اسٹیڈیم روڈ پر ریزیڈنسی گارڈن واقع تقریباً 20 کروڑ قیمت کے آفس کو قرق کردیا ہے۔ اس سے پہلے عوامی طور پر ڈھنڈھورا پٹوا کر منادی کرائی گئی جس کے بعد قرقی کا عمل شروع کیا گیا اور املاک کو انتظامیہ نے ضبط کرلیا گیا۔ ایس پی نگر راہل بھاٹی نے بتایا کہ ایلائنس بلڈر کی پہلے مرحلے میں 35 کروڑ کی پراپرٹی ضبط کی گئی تھی۔ تقریباً 89.44 کروڑ کی پراپرٹی اتوار کی دوپہر ضبط کی گئی۔ پیر دوپہر ایلانئس بلڈر کا 20 کروڑ کے آفس کو قرق کیا گیا ہے۔ خبر ہے کہ بقیہ 69.44 کروڑ کی ملکیت کی قرقی جلد کی جائے گی۔
ڈی ایم شیواکانت دویدی نے 29 اپریل کو زمین مافیا رمن دیپ سنگھ ڈی۔ 160223 گینگ لیڈر، ان کے بھائی شہدانا باشندہ امن دیپ سنگھ، ریزیڈنسی گاردن باشندہ ہنی کمار بھاٹیہ، جنک پوری باشندہ اروند سنگھ، بھائی یوراج سنگھ اور ستویر سنگھ کی 89.44 کروڑ کی پراپرٹی ضبط کرتے ہوئے قرقی کا حکم جاری کیا تھا۔ ایس ڈی ایم صدر ایڈمنسٹریٹر نامزد ہوئے تھے۔ اسی ضمن میں ایس ایس پی انچارج چودھری کی ہداہت پر پیر کی دوپہر ایس پی سٹی راہل بھاٹی، ایس ڈی ایم پرتیوش پانڈے، اے ایس پی وکرم دہیا، سی او شویتا یادو کے ساتھ انسپکٹر کینٹ بلویل سنگھ، انسپکٹر بارادری ابھیشیک سنگھ کے ساتھ پولیس ٹیم ریزیڈنسی گارڈن واقع ایلائنس بلڈر کے آفس پہنچی۔ پہلے ڈی ایم شیوانند دویدی کے ذریعہ آرڈر پڑھ کر سنایا گیا اور ڈھول نگاڑوں سے منادی کرائی گئی پھر 20 کروڑ کی پراپرٹی ضبط کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زمین مافیا سبھاش یادو کی 2 کروڑ کی املاک ضبط
یو این آئی