ملک میں کووڈ۔19 عالمی وبا کا قہر جاری ہے۔ غازی آباد میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 145 تک پہنچ گئی ہے۔
وہیں جانچ کے کُل 62 رپورٹس موصول ہوئی تھیں، جس میں دو اور نئے کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 145 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بدھ کے روز محکمہ صحت کو مجموعی طور پر 62 ٹیسٹ رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، جس میں مزید دو نئے کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 145 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ غازی آباد میں فعال کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 60 ہے۔
اب تک غازی آباد میں 83 کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو ئے ہیں، جنہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا پے۔
واضح رہے کہ ضلع میں کُل 16 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کے علاوہ غازی آباد کا پورا علاقہ گرین زون میں ہے۔