میرٹھ کے تھانہ انچولی علاقے کے الکھ پور گاؤں میں بدمعاشوں سے پریشان ہو کر دو بیٹیوں کے ساتھ والد نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ کا کہنا ہے کہ بدمعاش دبنگ قسم کے لوگ ان کی بیٹیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ دو ماہ قبل پولیس نے ملزمین پر پاکسو ایکٹ کا بھی مقدمہ درج کیا لیکن اب تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔
لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور ملزم سرعام گھوم رہے ہیں۔ ملزمین متاثرہ کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔
حالاںکہ پولیس افسران نے جانچ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔