ETV Bharat / state

جونپور:مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:00 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے لوگوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو ریا ہے ہے۔

جون پور: تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

وہیں ریاست اتر پردیش کے جون پور میں بھی جماعت میں شامل ہو کر واپس آنے والے 16 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'وہ سب 14 مارچ کو 'مہامنہ ایکسپریس' سے واپس آئے تھے۔ جس میں 14 بنگلہ دیشی، ایک شخص رانچی اور دوسرا کولکتہ سے تھا۔ ان سب کو کورینٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔'

اب جب ان کی کورونا کی تفتیش ہوئی تو ضلع میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ان میں سے دو افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ایک بنگلہ دیشی اور ایک رانچی کا رہائشی ہے۔

جماعت کے ان دو افراد کے انفکشن ہونے کی خبروں سے ضلع انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ 'ضلع میں ایک بڑی مسجد سے 16 افراد برامد کئے گیے ہیں۔ ان میں سے 14 بنگلہ دیشی اور ایک رانچی اور دوسرا کولکتہ سے تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ ' یہ تمام افراد دہلی میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے اور 14 مارچ کو واپس آئے۔ تفتیش میں دو افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.