ریاست اتر پردیش میں غازی آباد کے سیہانی علاقے سے گزشتہ ہفتہ 19 سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے بزرگ والد پریشان ہیں۔
![غازی آباد: فارم پر کام کرنے گیا نوجوان لاپتہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-gzb-01-lapata-vis-dlc10020_26092020110157_2609f_1601098317_847.jpg)
دراصل 19 برس کا ترون ایک ہفتہ قبل ہنڈن ندی کے قریب فارم پر کام کرنے گیا تھا۔ اس کے بعد سے ترون لاپتہ ہے۔
حال ہی میں ہنڈن ندی میں ایک لاش ملی تو ضعیف باپ فورا یہ دیکھنے کے لئے پہنچ گیا کہ کہیں یہ لاش ان کے بیٹے کی تو نہیں ہے۔
تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ لاش ترون کی نہیں تھی۔
![غازی آباد: فارم پر کام کرنے گیا نوجوان لاپتہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-gzb-01-lapata-vis-dlc10020_26092020110157_2609f_1601098317_949.jpg)
وہیں سیہانی گیٹ پولیس کو اس معاملے سے متعلق شکایت دی گئی ہے لیکن اب تک پولیس بزرگ کے بیٹے کو تلاش نہیں کر سکی ہے۔
![غازی آباد: فارم پر کام کرنے گیا نوجوان لاپتہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-gzb-01-lapata-vis-dlc10020_26092020110157_2609f_1601098317_877.jpg)
گزشتہ چار ہفتوں میں غازی آباد پولیس نے درجنوں بچوں کو آپریشن خوشی کے تحت واپس ان کے اہل خانہ سے ملوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ
ایسی صورتحال میں متاثرہ کے والد کو امید ہے کہ اس کے بیٹے کو بھی آپریشن خوشی کے تحت پولیس تلاش لےگی۔