علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو سال کے بچہ سمیت 19 مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں 13 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔
جولائی ماہ سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ تقریبا 20 سے 25 نئے معاملے درج ہو رہے ہیں۔
علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
واضح رہے کہ علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 821 تک جا پہنچی ہے جس میں 25 اموات ہو چکی ہیں۔