ETV Bharat / state

کانپور: جیکا وائرس کا قہر جاری، 16 نئے مریضوں کی تصدیق - کانپور میں جیکا وائرس کا قہر

کانپور میں جیکا وائرس پھیلاؤ جاری ہے۔ منگل کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق کانپور میں جیکا وائرس کے 16 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب کانپور میں جیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

کانپور: جیکا وائرس کا قہر جاری ،16 نئے مریضوں کی تصدیق

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:15 PM IST

کانپور میں سب سے زیادہ جیکا وائرس کے مریض ایئرفورس احاطے میں تیواری بغیا، بدلی پوروا، اوم پوروا، کاکوری، لال بنگلا، ہرجندر نگر، آدرش نگر، لال کرتی، قاضی کھیڑا، کوئیلہ نگر، گرجا نگر، تلسی نگر، بھگوانی نگر اور شیام نگر ای بلاک علاقے میں پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت نے جیکا وائرس کے علاقے والے بخار متاثرین اور حاملہ خواتین کے نمونے یکجا کر کے ٹیسٹ کے لئے بھیجے ہیں۔ ابھی تک 3767 سے زیادہ لوگوں کے نمونے حاصل کر کے جانچ کے لئے لکھنؤ کے کے جی ایم یو اور پنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولاجی بھیجے گئے ہیں۔

کانپور: جیکا وائرس کا قہر جاری ،16 نئے مریضوں کی تصدیق
کانپور: جیکا وائرس کا قہر جاری ،16 نئے مریضوں کی تصدیق

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جیکا وائرس انفکشن نومبر ماہ میں تیزی کے ساتھ بڑھ سکتا ہے جس سلسلے میں محکمہ صحت نے میڈیکل متعلق انتظامات تیزی کے ساتھ منظم کرنے کا کا م شروع کردیا ہے۔

وہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسپتالوں میں بھی جیکا وائرس سے لڑنے کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کون ہیں محمد شریف چچا، جنہیں پدم شری سے نوازا گیا؟

ڈاکٹر جیکا مشرا، اڈیشنل ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن و خاندانی بہبود، کانپور ڈویژن نے بتایا کہ جیکا وائرس کے 16 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جیکا متاثرہ علاقوں میں سرویلانس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ گھر گھر سروے، نمونہ بندی، سورس ریڈکشن، صاف، صفائی، دوا کا چھڑکاؤ اور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.