ETV Bharat / state

پندرہ سالہ لڑکے کی بم کی جھوٹی اطلاع - شہرت کے لئے جھوٹی اطلاع

Fifteen year old boy made prank call on bomb threat in Kanpur UP ریاست اترپردیش کے کانپور سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لڑکے نے مشہور ہونے کے لئے بم کی جھوٹی اطلاع دی جس کے بعد سکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا۔ اور اس لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا۔

prank call on bomb threat
prank call on bomb threat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 10:24 AM IST

کانپور: اتر پردیش کے کانپور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ نوجوان نے پونے ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دی ہے۔ جس سے سیکیورٹی میں بڑا خوف پیدا ہوگیا تھا۔ اس لڑکے نے پونے ہوائی اڈے پر مذاق میں ایک کال کیا اور دعویٰ کیا کہ اسے اطلاع ہے کہ شہر کے رہائشی علاقوں پر پرواز کرتے ہوئے 40 طیارے بمباری کریں گے۔

نوجوان کو الیکٹرانک سرویلنس کے ذریعے ٹریس کر کے تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس لڑکے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ نوجوان نے کال اس لیے کی کیونکہ وہ "مشہور ہونا چاہتا تھا"۔

سکیورٹی افسران نے کہا کہ اس لڑکے کو یہ خیال فلسطین اسرائیل جنگ کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد آیا۔ اس نے 11 جنوری کو دھمکی آمیز کال کرنے کے لیے پونے ہوائی اڈے پر انڈیگو کے رجسٹرڈ آفس کا نمبر تلاش کرنے کے لیے اپنے والد کے موبائل فون کا استعمال کیا۔ اور اسی سے کال کیا۔

دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد انڈیگو حکام نے دہلی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انٹیلی جنس بیورو کو الرٹ کردیا گیا۔ انٹلی جنس بیورو نے اس کی اطلاع اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو دی۔ کانپور پولیس حرکت میں آگئی اور اس کیس کو حل کرنے کے لیے کرائم برانچ سے رجوع کیا۔ تحقیقات کے دوران موبائل فون کی لوکیشن ضلع کے سین پسم پاڑہ علاقے میں ٹریس کی گئی۔ کرائم برانچ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پتہ چلا کہ کال نوجوان نے کی تھی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور اصل میں کشی نگر کا رہنے والا ہے۔

مزید پڑھیں: گیا کے سب سے بڑے ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) سلمان تاج پاٹل نے کہا کہ ’’ہم نے لڑکے کو پولیس کی تحویل میں لے لیا ہے اور موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی خطرہ نہیں محسوس نہیں ہوا۔ لڑکے نے لاعلمی سے قدم اٹھایا۔ اس لڑکے کو اس کے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کی مشاورت کے بعد گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.