ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی ڈیڈولی کوتوالی پولیس نے 15 ہزار کے انعامی بدمعاش عمران کو غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار عمران پر پہلے سے ہی سات مقدمات درج ہیں۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش عمران عرف پوربیا ، مرادآباد کے علاقے بھوج پور کے ایک گاؤں لالو والا کا رہائشی ہے ، جس کے خلاف امروہہ اور مراد آباد میں 7 مقدمات درج ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ عمران ایک شاطر مجرم ہے، پولیس نے اس کے پاس سے 1 زندہ کارتوس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ پولیس ٹیم کو اس کامیابی پر انعام سے نوازا جائے گا۔