ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے پیاگ پور علاقے میں زمینی تنازعہ کو لے کر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اس خونی تصادم میں دونوں اطراف سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ جس میں 3 کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پیاگ پور کے علاقے پپرا کمال میں کھیت کے کنارے تار بندی لگانے کو لے کر دو گروپوں کے درمیان بحث شروع ہوئی تھی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ بگڑ گیا اور تصادم ہو گیا۔
گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس تصادم کی وجہ سے گاؤں میں افراتفری کا ماحول بنا رہا۔
اس معاملے پر ایس پی بہرائچ کا کہنا ہے کہ' دونوں فریقوں کی تحریر درج کی گئی ہے۔ اسپتال میں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔'