نوئیڈا : اترپردیش میں نوئیڈا پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم پندرہ چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں دہلی کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ جن 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حراستی مرکز سے ان سب کو چین بھیجنے کی تیاریی کی جا رہی ہے۔ Chinese citizens detained from Noida
ضلع انٹیلی جنس یونٹ (LIU) کو اطلاع ملی تھی کہ چین کے کچھ چینی شہری ضلع میں موجود ہیں جن کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ پولیس اور ایل آئی یو کی جانب سے جاری مہم کے دوران بیٹا-II کوتوالی علاقے سے دو، سیکٹر-113 کوتوالی کے علاقے سے تین، سیکٹر-49 کوتوالی کے علاقے سے ایک، فیز-II کوتوالی کے علاقے سے چھ اور سیکٹر-142 کوتوالی کے علاقے سے تین کو گرفتار کرلیا گیا۔
حراست میں لیے گئے تمام چینی شہریوں کے ویزہ کی مدت ایک سال قبل ہی ختم ہوچکی ہے۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود یہ لوگ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی مختلف کمپنیوں میں کام کر رہے تھے۔ حراست میں لیے گئے چینی شہریوں کی شناخت چن یونگانگ، لیو کیڈا، لی پینگ سوان، یو یونگ فان، لیو ہی، کیوئی جِنگزن، وانگ جونرانگ، ہانگ زوکسنگ، ڈینگ جیاکان، لیو بِنگبیاؤ، لیو جیانگبو، ژانگ لیانگ، وو کانگ، ژاؤ فی اور ژیانگ گوگو کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : BSF caught Pak citizen from Jaisalmer جیسلمیر میں پاکستانی درانداز گرفتار