ETV Bharat / state

نوئیڈا: 13 نئے کورونا معاملے، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : May 5, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 5:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں پر آج 13 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

13 new cases of coronavirus in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں 13 نئے کورونا معاملے، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے جس کے سبب انتظامیہ کافی پریشان ہے۔ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب یہاں عام شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ نوئیڈا میں کورونا کی دن بہ دن بڑھتی تعداد انتظامیہ کی ناکامی تو نہیں ہے؟

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ضلع میں آج 13 کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں، یہ تعداد اب بڑھ کر 192 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، سیکٹر 7 نوئیڈا میں ایک 57 سالہ شخص کورونا مثبت پایا گیا ہے، جبکہ سیکٹر 8 نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک 42 سالہ شخص اور 16 سالہ نوجوان کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ سیکٹر ون کی ایک 20 سالہ خاتون کورونا سے متاثر پائی گئی ہے۔ تو وہیں ایک 18 سالہ شخص، 48 سالہ شخص اور ایک 22 سالہ شخص بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

سیکٹر 31 کے دو بچے اور ایک 37 سالہ شخص کورونا انفیکشن پایا گیا ہے، جبکہ گریٹر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والا الفا نمبر 1 سے 25 سالہ اور شاردا ہسپتال کا 24 سالہ نوجوان کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر 137 کے اجنارا ڈافوڈیل سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون کورونا متاثر پائی گئی ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر کنٹینمنٹ کے 36 زون بنائے گئے ہیں، جنہیں کسیز کی بنیاد پر دو زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی زمرے میں وہ زون شامل ہے جہاں ایک کورونا وائرس کا مریض 400 میٹر کی حدود میں پایا گیا ہے، دوسرے زمرے میں ایک زون شامل ہے جہاں ایک کلو میٹر کے دائرے میں ایک سے زیادہ کورونا مریض پائے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.