ETV Bharat / state

Encounter in Etawah اٹاوہ میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مبینہ انکاؤنٹر، 13 بدمعاش گرفتار - پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈبھیڑ

اٹاوہ کے بھرتھانہ علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ اس مڈھ بھیڑ میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 4:50 PM IST

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھانہ علاقے میں بہار پورا نہر پل کے نزدیک پولیس اور بولیرو سوار بدمعاشوں میں آج علی الصبح ہوئے مبینہ تصادم میں 13 بدمعاش گرفتار کیے گئے ہیں۔ بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان ہوئی فائرنگ میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ اٹاوہ کے ایس پی دیہات ستیہ پال سنگھ نے آج یہاں انکاؤنٹر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھرتھانہ علاقے میں بدمعاشوں کے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فرینڈس کالونی پولیس اور بھرتھانہ پولیس کی مشترکہ طور سے کرائم برانچ کے ساتھ مستعد کیا گیا جس کے بعد گھیرا بند کی گئی۔پولیس کی بہار پورا کے نزدیک بدمعاشوں سے زور دار مڈھ بھیڑ ہوئی ہے اس میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔اس کے دیگر 12ساتھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے دوٹرک، ایک بولیرو برآمد کیا ہے۔ ٹرک سے برآمد سامان جل جیون مشن سے جڑا ہو اہے جس کومارچ مہینے کے آغاز میں جل جیون مشن کے یاڈ سے چوری کرلیا گیا تھا۔ بدمعاشوں کے قبضے سے تقریبا 33لاکھ روپئے کی مالیت کا سامان، دو طمنچہ اور زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ زخمی بدمعاش کا نام عمران ہے۔ جو نگلا جہانو تھانہ جیور، ضلع گوتم بدھ نگر کا رہنے والا ہے۔ عمران کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا علاج کررہی ہے۔ مڈھ بھیڑ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ دیگر گرفتار ملزمین نے زین الدین ولد علی حسن، جاوید ولد محمد علی، اب بکر ولد امین خان، انسر علی ولد نصرو، عتیق ولد عمر خان، فہیم الدین ولد علی حسن، مبارک ولد ظاہر، شفیق ولد رمضان، سلیم الدین ولد مہرالدین، استیاق ولد فجرالدین ، ایوب خان ولد رحمت،منفید ولد علی محمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Etawah اٹاوہ میں پولیس مڈبھیڑ میں چار بدمعاش گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.