ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 128 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 24953 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 735 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 17721 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
ریاست کی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے کل 4158 وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے اس میں 128 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ان مریضوں میں لکھنؤ سے 43، ایودھیا سے 10، کنّوج سے پانچ، سنبھل سے نو، بارہ بنکی سے 32، مرادآباد سے 23، ہردوئی تین، کانپور سے ایک، ہاتھرس سے ایک اور شراوستی سے ایک مریض شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 428 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24953 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 735 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک گیر پیمانے پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں 507 افراد سے زائد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 17721 مریض کوروناوائرس کی وبا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔
وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔