ETV Bharat / state

Foundation Day of Uttar Pradesh یوپی کے بارہ کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا - prestigious play award

اترپردیش حکومت کی جانب سے ملک کا نام روشن کرنے والے 12 کھلاڑیوں کو ریاست کے اعلیٰ ترین کھیل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 12 Players From UP Were Honored

یوپی کے 12 کھلاڑیوں کواعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 10:25 AM IST

یوم اتر پردیش کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اودھ شلپگرام میں منعقد ایک تقریب میں 12 کھلاڑیوں کو ان کی کامیابیوں کے لئے لکشمن اور لکشمی بائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ کھیلوں کے میدان میں ریاستی حکومت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اتر پردیش اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر وراج ساگر داس اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر آنندیشور پانڈے نے اعزاز یافتہ کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی سخت لگن، انتھک محنت اور کھیل میں ان کے ہنر کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:India vs New Zealand سلامی بلے بازوں کا شاندار مظاہرہ، میڈل آڈر فلاپ

داس نے کہا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کے مفادات کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست میں کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بپانڈے نے کہا کہ کھیلو انڈیا جیسے کھیل مقابلوں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کا کام کیا جا رہا ہے اور یوپی کے کھلاڑی منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کھیلوں کے مفاد میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے آنے والے دنوں میں یوپی سے مزید نئے ٹیلنٹ سامنے آئیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.