اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں کورونا کے 12 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آج کورونا کی 381 رپورٹ موصول ہوئی ہیں جن میں سے 12 مثبت کیس پائے گئے۔ دیگر تمام رپورٹ منفی آئی ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 14 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ وہیں، کورونا سے اب تک مظفر نگر میں 105 سے زائد افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔