ETV Bharat / state

Entrance Exam of Aligarh Muslim University Completed: گیارہویں اور ڈپلومہ انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات کا انعقاد - اے ایم یو طلبہ کی رہنمائی

ان امتحانات میں سینئر اساتذہ کو اے ایم یو کے مختلف مراکز اور علی گڑھ سے باہر کے مراکز میں سپروائزر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ امتحان کے انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری مدد فراہم کی گئی۔ Entrance Exam of Aligarh Muslim University Completed

اے ایم یو، گیارہویں اور ڈپلومہ انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات مکمل

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:24 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے نو مختلف شہروں بشمول علیگڑھ، کولکتہ، لکھنؤ، پٹنہ، سری نگر، میرٹھ، بریلی، کشن گنج اور گوہاٹی میں درجہ گیارہویں سائنس/ڈپلوما ان انجینئرنگ اور درجہ گیارہویں ہیومینٹیز/کامرس اور برج کورسز کے داخلہ امتحانات منعقد کئے گئے۔ Entrance Exam of Aligarh Muslim University Completed

اے ایم یو کی درجہ گیارہویں اور ڈپلومہ ان انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات کے پہلے مرحلے میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک 26832 امیدواروں میں سے 22718 طلباء نے ملک کے مختلف حصوں میں قائم مراکز پر گیارہویں جماعت کے سائنس/ڈپلوما ان انجینئرنگ کورسز میں داخلے کے لیے داخلہ امتحان میں شرکت کی۔

علی گڑھ میں واقع 30 امتحانی مراکز میں کل 14659 میں سے 12830 امیدواروں نے کلاس XI-سائنس/ڈپلومہ ان انجینئرنگ کے داخلہ امتحان میں شرکت کی۔یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات، مجیب اللہ زبیری کے مطابق، 9920 طلباء اور 4739 طالبات نے اے ایم یو کے مراکز میں درجہ گیارہویں سائنس/ ڈپلومہ انجینئرنگ کے داخلہ امتحان کے لیے درخواست دی تھی۔6717 طلباء نے درجہ گیارہویں کامرس/ہیومینٹیز کورس کے دوسرے مرحلے میں شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک ملک بھر کے مراکز پر ہونے والے داخلہ امتحان کے لیے دی ہیں اور 205 امیدوار نے برج کورس کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

علی گڑھ میں واقع مراکز پر کل 4502 امیدواروں بشمول 2570 طلبہ اور 1932 طالبات نے درجہ گیارہویں ہیومینیٹیز/ کامرس میں داخلے کے لیے درخواست دی ہے۔ جبکہ 129 طلبہ اور 61 طالبات سمیت 190 طلبہ نے برج کورس کے داخلہ امتحان میں شریک ہوئے۔اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس میں داخلے کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سینئر اساتذہ کو اے ایم یو کے مختلف مراکز میں سپروائزر کے طور پر اور علی گڑھ سے باہر کے مراکز میں سپروائزر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ امتحان کے انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری مدد فراہم کی گئی۔این ایس ایس کے رضاکاروں اور اے ایم یو کے عملے نے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی مدد اور رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر کیمپز کا انعقاد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.