ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے 11 نئے معاملے سمانے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ661 میں سے 11 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور گچھ مریضوں کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 21 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 232 رہ گئی۔ ضلع میں اب تک 105 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: کورونا کے 24 نئے مریض ملنے سے انتظامیہ میں ہلچل