ETV Bharat / state

دسویں کلاس کی طالبہ کا فحش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، متاثرہ نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ - student jumped from the third floor in mathura up

اترپردیش کے متھرا میں ملزم نے 10ویں کلاس کی طالبہ کا فحش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے مایوس ہو کر طالبہ نے ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ متاثرہ کی حالت تشویشناک ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 11:11 AM IST

متھرا: اترپردیش کے ضلع میں سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بدمعاشوں سے پریشان ایک طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھ دسمبر کو شام تقریباً چار بجے متاثرہ طالبہ کاشیرام کالونی پہنچی اور تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے لڑکی کو اس کے گھر والوں نے تشویشناک حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ یہاں طالبہ کو دو دن بعد ہوش آیا۔ اس کے بعد طالبہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا، جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے شکایت کی اور ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

دراصل، متاثرہ طالبہ متھرا ضلع کے ہائی وے تھانہ علاقے کے تحت وکاس نگر کالونی میں واقع ایک کیفے میں اپنے ایک دوست کے ساتھ گئی تھی۔ الزام ہے کہ کیفے آپریٹر اور اس کے دوستوں نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اس کے بعد اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ جب معاملہ برداشت سے باہر ہو گیا تو وہ کاشیرام کالونی پہنچی اور تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: عصمت دری کا شکار خاتون کی لڑکی پر تیزاب سے حملہ، ملزم نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی

شاہانہ خودکشی معاملہ: ترواننت پورم میڈیکل کالج کے طالب علم حراست میں

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کا قتل کیا، ایس ایس پی سوپور

ایس پی سٹی مارتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا کہ طالبہ کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ لوگ ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ شکایت کی بنیاد پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کر دی گئی ہے۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے پورے معاملے کا انکشاف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.