ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 107 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 25904 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 749 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 17597 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
ریاست کی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے کل 2819 وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے اس میں 107 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ان مریضوں میں لکھنؤ سے 60، بستی سے ایک، بلرامپور سے ایک، سنبھل سے 18، بارہ بنکی سے 15، ہردوئی 10، رائے بریلی سے ایک، اور بلیا سے ایک ایک مریض شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25904 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 735 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔
وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اترپردیش میں کل 982 نئے معاملے سامنے آئے تھے، جس میں 14 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 749 سے زائد موت ہوئی، جس میں آگرہ میں 92 میرٹھ میں 88 کانپور شہر میں 54 غازی آباد میں 59 علی گڑھ میں 23 فیروز آباد میں 26 مراد آباد میں 24 لکھنؤ میں 22 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے سبب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی، تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔