ETV Bharat / state

104 سالہ رابعہ احمدی نے کورونا کو شکست دی - 104 سالہ رابعہ احمدی کورونا سے صحتیاب

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے شادرا کووڈ 19 اسپتال میں 104 سالہ کورونا متاثرہ رابعہ احمدی کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

104سالہ رابعہ احمدی صحت یاب ہو کر بنیں کورونا وارئیر

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:18 PM IST

نوئیڈا انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے ضلعی عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔ وہیں شاردا کووڈ 19 اسپتال میں 104 سالہ کورونا سے متاثرہ رابعہ احمدی کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جو انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لئے کورونا کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 7 روز سے 104 سالہ رابعہ احمدی کا شاردا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جارہا تھا۔ یہاں تک کہ رابعہ احمدی کے دل کی بیماری، بے خوابی اور الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد بھی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بہتر علاج فراہم کر کے انہیں کورونا انفیکشن سے نجات دلائی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیواکر سنگھ موقع پر پہنچے اور متعلقہ کورونا واریئر کو تحفہ دے کر خوشحال زندگی کی خواہش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.