ETV Bharat / state

بینک سے دس لاکھ روپیے غائب، تفتیش جاری - پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پنجاب نیشنل بینک سے اچانک 10 لاکھ روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، نقد رقم غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔

پنجاب نیشنل بینک
پنجاب نیشنل بینک
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 8:14 AM IST

بینک ملازمین کے مطابق ایک بچہ 10 لاکھ نقد رقم لے کر بینک سے فرار ہوگیا۔

وہیں اس معاملے میں بینک کی غفلت بھی سامنے آگئی ہے، کچھ دنوں سے بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے، لیکن بینک ملازمین نے اسے نظر انداز کردیا تھا، فی الحال پولیس موقع پر موجود ہے۔ بینک میں رکھے کیش (نقد رقم) کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب نیشنل بینک

یہ معاملہ پنجاب نیشنل بینک کا ہے جو چندوسی کوتوالی کے علاقے میں پرانی پیٹھ میں واقع ہے، بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک بچہ 500-500 کی 10 گڈیاں لے کر اچانک بینک سے فرار ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی اس پورے معاملے میں بینک کے عملے کی بھی بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔

کاؤنٹر کا سی سی ٹی وی کیمرا جہاں سے نقدی غائب ہوئی ہے، وہ کچھ دن سے بند پڑا ہے اور مرکزی کیمرہ بھی کچھ دن سے بند تھا لیکن بینک کے عملے نے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کو ٹھیک نہیں کرایا اور اسی دوران یہ چوری ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.