ہلا ک شدہ آدتیہ جماعت چہارم کا طالب علم بتا یا جا رہا ہے ۔ فائرنگ کرنے والا نوجوان بھی دلہے کے بھائی کا دوست ہے۔
فائرنگ کرنے والے نوجوان سندیپ سنگھ اور اس کے دوست کو غیر قانونی طور پر طمنچے کے ساتھ پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ اور پولیس ملزموں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ۔
شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ کے بعد خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔
واضح رہے کہ تھانہ روناہی کے گاؤں رام پور دھرورا میں ہردیہ رام تیواری نامی شخص کے ولیمہ کی تقریب تھی ۔
دلہا اور دلہن اسٹیج پر بیٹھے تھے۔ رقص و سرور کی محفل اپنے عروج پر تھیں۔ اسی دوران اس تقریب میں شریک ہو نے آئے دلہے کے بھائی کے دوست سندیپ سنگھ نے غیر قانونی طریقے سے طمنچے سے فائرنگ شروع کردی۔
اس فائرنگ میں دلہے کے چچا زاد بھائی آدتیہ کے پیٹ میں گولی لگی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔
اس فائرنگ میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دلہے کے چچا زاد بھائی اونیش تیواری بھی شامل ہے۔ اونیش کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
تو وہیں دسرا زخمی اجے کما ر کی حالت بہتر بتا ئی جا رہی ہے ۔