ETV Bharat / state

'ہمارے پاس آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے'

ضلع ادھمپور میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رینا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ہمارے پاس وافر مقدار میں آکسیجن سلنڈرز و وینٹیلیٹرز موجود ہیں، کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہے، لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ احتیاط کو لازم جانیں اور کورونا کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔'

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 4:06 PM IST

'ہمارے پاس وافر مقدار میں آکسیجن سیلینڈرز و وینٹیلیٹرز موجود ہیں'

ملک میں پھیل رہی کورونا وبا کی دوسری لہر سے ہر خاص و عام متاثر ہے، ہر انسان خوف کے ماحول میں زندگی گزارتا نظر آرہا ہے، آئے دن اموات کو دیکھ کر لوگوں کے اندر بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ ان مسائل کے ساتھ ساتھ اب ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی کمیوں نے لوگوں کے اندر مزید بے چینی پیدا کر رکھی ہے کیونکہ ہر انسان کا آخری سہارا ہسپتال ہی ہوتا ہے، جب ہسپتالوں میں بھی لوگوں کو موت کا اندیشہ لگنے لگے تو انسان پھر جائے تو کہاں جائے۔

ان سارے مسائل کے پیش نظر جموں کے ضلع ادھمپور میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رینا نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 'ہمارے ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر حسب ضرورت ریفل کی نوبت آتی ہے تو بآسانی انہیں ریفل کرایا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'پی ایم کے وائی اسکیم کے تحت ان کے پاس ابھی 35 وینٹیلیٹرز موجود ہیں، جن کا استعمال ابھی ہو رہا ہے اور ضرورت کے پیش نظر مزید وینٹیلیٹرز بآسانی منگائے جاسکتے ہیں'۔

اس پریس کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ' لوگ پریشان نہ ہوں، آکسیجن سلنڈر تمام ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ہیں، ادھپمور کے علاوہ ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں بھی آکسیجن کی کمی نہیں ہے اور ضرورت کے مطابق حکومت کی جانب سے بھی ہمیں سلنڈرز مہیا کرائی جائے گی۔ لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں اپنے طور پر جہاں تک ممکن ہو سکے احتیاط کو لازم جانیں کیونکہ حکومت اپنے طور پر اس وبا سے نمٹنے اور لوگوں کو محفوط رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کورونا کی اس چین کو توڑا جا سکے، بس لوگوں سے ہماری یہی درخواست ہے کہ وہ ہر حال میں ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری کا پورا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.