ETV Bharat / state

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 11:06 PM IST

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ادھم پور دریائے دیویکا کلین اپ پروجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچے تھے جہاں انہیں ایک لڑکی کی جانب سے ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

MOS in PMO, DR. Jeetendra Singh took review meeting of Project Devika at Udhampur.
Dr Jatinder Singh facing people's anger

دراصل مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ادھم پور میں دریائے دیویکا کلین اپ پروجیکٹ کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ اس موقع پر آیوشمان کارڈ تقسیم کے دوران ایک لڑکی نے کہا کہ' اگر انہیں وقت پر یہ کارڈ مل جاتا تو شاید ان کے خاندان کے لیے اچھا ہوتا۔

ویڈیو

آیوشمان بھارت اسکیم کیا ہے؟

آیوشمان بھارت اسکیم مفت انشورینس کور فراہم کرتی ہے۔ یہ سبھی باشندوں کے لیے فی کنبہ پانچ لاکھ روپے تک کامالی احاطہ کرتی ہے۔ یہ اسکیم PM-JAY کے ساتھ مل کر بیمے کے طریقے پر کام کرتی ہے۔ اسکیم کے فائدے ملک بھر میں کہیں بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ PM-JAY اسکیم کے تحت آنے والے ہسپتال اس اسکیم کے تحت بھی خدمات فراہم کریں گے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے دریائے دیویکا کلین اپ پروجیکٹ کے تحت جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع میں تعمیری کام پر کہا کہ' سنہ 2021 کے آخر تک یہ تیار ہو جائے گا۔

پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے مارچ 2021 کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ' کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے پروجیکٹ وقت مقررہ پر پورا نہیں ہوا ہے، حالانکہ پروجیکٹ کو سنہ 2021 کے آخر سے پہلے پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیویکا دریا مذہبی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اسے ہندو برادری گنا کی بہن سمجھ کر ان کا احترام کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.