ادھمپور: صبح تقریباً 11 بجے یونین چرچ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک اور ریاست کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے چرچ سے امن جلوس Peace Rally نکالا گیا۔ اس جلوس میں بچوں سے لے کر بزرگوں تک شامل ہوئے جنہوں نے یسوع کا پیغام شہر والوں تک پہنچایا۔ جلوس کے دوران بچوں اور خواتین نے سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیغامات درج تھے۔Peace Rally On Easter Day
جلوس ایم ایچ چوک، ٹاؤن ہال چوک، اندرا چوک، گول مارکیٹ، لال چوک، مکھرجی بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس یونین چرچ میں پہنچا۔ اس دوران لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی پر مبنی گیت گاتے ہوئے چل رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر تھامس نے بتایا کہ گڈ فرائیڈے پر عیسیٰ کو انسانیت کے دشمنوں نے سولی پر چڑھایا تھا۔ انہیں ہفتے کے روز قبر میں رکھا گیا تھا لیکن اتوار کے روز وہ زندہ باہر آئے تھے۔Peace Rally On Easter Day
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر تہوار کے موقع پر مہاراشٹرا میں چرچ خالی
انہوں نے کہا کہ یہ دن پوری دنیا میں ایسٹر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خداوند یسوع نے اپنی زندگی انسانیت کی خاطر وقف کر دی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ سب کو محبت اور امن کا پیغام دیا۔ اب اس پیغام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جلوس کے حوالے سے شہر میں صبح سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات تھی اور پولیس اہلکار بھی جلوس کے ساتھ تھے۔ Peace Rally On Easter Day