ادھمپور: ادھمپور ریلوے اسٹیشن کا نام کیپٹن تشار مہاجن کے نام پر رکھا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔واضح رہےکہ کیپٹن تشار مہاجن 9 پیرا (بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز) کے افسر ہیں اور وہ فروری 2016 میں پلوامہ میں جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت پر عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے تھے۔
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے جمعرات کو سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیپٹن تشار مہاجن کے خاندان، دوستوں، مقامی لوگوں اور سیاستدانوں کی طویل التواء کی درخواست کو قبول کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہے۔بتادیں کہ کیپٹن مہاجن کا تعلق ادھمپور ضلع سے تھا اور اس نے وطن کے تئین اپنی جان دی ہے۔
-
#Janmashtmi Gesture for #UDHAMPUR: Thanks PM Sh @NarendraModi ji. In response to our request, the Government of India has approved the naming of Udhampur Railway Station as “Martyr Captain Tushar Mahajan Railway Station”. A communication to
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) September 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
1/2
">#Janmashtmi Gesture for #UDHAMPUR: Thanks PM Sh @NarendraModi ji. In response to our request, the Government of India has approved the naming of Udhampur Railway Station as “Martyr Captain Tushar Mahajan Railway Station”. A communication to
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) September 7, 2023
1/2#Janmashtmi Gesture for #UDHAMPUR: Thanks PM Sh @NarendraModi ji. In response to our request, the Government of India has approved the naming of Udhampur Railway Station as “Martyr Captain Tushar Mahajan Railway Station”. A communication to
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) September 7, 2023
1/2
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہماری درخواست کے جواب میں، حکومت ہند نے ادھمپور ریلوے اسٹیشن کا نام "شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن" رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامہ کو باضابطہ طور پر مطلوبہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے ایک مکتوب بھیجا گیا ہے۔دریں اثناہ، ‘دی تشار مہاجن ٹرسٹ’ نے وزیر اعظم نریند مودی ، مملکت وزیر جتیندر سنگھ اور دیگر بی جے پی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: Anantnag Schools Name Changed اننت ناگ میں دو سرکاری اسکول مہلوک پولیس عہدیداروں کے نام سے منسوب
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے نام تبدیل کرنے کا حکم گزشتہ سال منظر عام پر آیا تھا، حکومت کا خیال ہے کہ سڑکوں اور عمارتوں کے نام تبدیل کرنے سے بچوں کو کشمیر کی 'اصل تاریخ 'کے بارے میں بتایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ سرکاری عمارتوں کے نام صرف فوجیوں اور پولیس والوں کے ناموں تک ہی محدود نہیں بلکہ کئی کالجوں اور اسکولوں کے نام ادیبوں، گیت نگاروں، فنکاروں کے نام پر بھی رکھے گئے ہیں۔
تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد یہاں قوم پرستی کے نقطۂ نظر سے حکمرانی کی جا رہی ہے اور نام بدلنا بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ کشمیر میں پہلے ہی کئی سرکاری عمارتوں کو سیاسی شخصیات کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کا نام سرینگر میں کئی جگہوں پر نظر آتا ہے۔ ان کے نام سے ایک اسپتال، کرکٹ اسٹیڈیم اور کنوینشن ہال ہے۔