ادھم پور ایس ایس پی سرگون شکلا نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع ریاسی اور ادھم پور کی دو دو ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی(ادھم پور) انوار الحق نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کی وجہ سے گاؤں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے اور آج کے دور میں نوجوان نشہ آور چیزوں میں پڑ جاتے ہیں اور معاشرے میں غلط کام کرتے ہیں۔ لیکن اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے اور ان کی توجہ غلط چیزوں میں نہیں جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترال میں چوپان فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام کی تردید: بھارتی فوج
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کھیلوں میں حصہ لے کر نوجوان اپنے اور خاندان کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام جموں و کشمیر پولیس کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو اس طرف راغب کیا جا سکے اور برے کاموں سے بچایا جا سکے۔