اودھمپور ضلع میں گذشتہ دو دنوں سے سختی سے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد آج لاک ڈاؤن میں صبح 8 بجے سے 12 بجے کے درمیان ڈھیل دی گئی تاکہ عوام ضروری اشیاء کی خریداری کر سکیں۔
اس دوران دو دنوں کے بعد آج شہر میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی اور لوگوں کی بھیڑ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نظر آئی۔
سیول ڈیفینس کے کارکنان نے سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے عوام سے اپیل کی اور دکانوں کے باہر قطار میں کھڑے ہونے میں لوگوں کی مدد کی۔
اس دوران ضلع انتظامیہ لگاتار لوگوں کو ہدایت دیتا رہا کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ہی باہر رہیں اور اس کے بعد اپنے گھروں کی جانب لوٹ جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ ضلع انتظامیہ لوگوں کو سماجی فاصلے کی اہمیت سے بھی متعارف کراتا رہا۔
واضح ہو کہ گذشتہ دو دن اودھمپور میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ضروری اشیاء کی دکانیں بھی بند تھیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہددایت دی گئ تھی۔