ETV Bharat / state

Tulip Garden in Udhampur: ادھم پور تولِپ گارڈن سیاحوں کی توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 2:26 PM IST

محکمۂ باغبانی نے جموں ڈویژن کے ادھم پور ضلع کے کُد علاقے میں تولِپ کا باغ تیار کیا ہے۔ یہاں اگلے ایک ماہ تک تولِپ کے خوبصورت پھول دیکھے جا سکتے ہیں۔ Tulip Garden built in Kud area of Udhampur

ادھم پور تولِپ گارڈن سیاحوں کی توجہ کا مرکز

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے لوگوں کو اب تولِپ کے خوبصورت پھول دیکھنے کے لیے وادی جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ محکمۂ باغبانی نے جموں ڈویژن کے ادھم پور ضلع کے کُد علاقے میں تولِپ کا باغ تیار کیا ہے۔ یہاں اگلے ایک ماہ تک تولِپ کے خوبصورت پھول دیکھے جا سکتے ہیں۔ کُد کے ہائی لینڈ پارک میں محکمۂ باغبانی نے ڈیڑھ کنال اراضی پر سفید، جامنی، پیلے اور سرخ رنگوں کے 10 ہزار گانٹھیں لگائے ہیں۔ پچھلے دو دنوں سے پارک میں سفید پھول کھلنے لگے ہیں۔ یاد رہے کہ تولِپ کے بلب کی فراہمی ایک قومی سطح کی کمپنی کرتی ہے، جو ہالینڈ سے ان پھولوں کی درآمد کرتی ہے۔ Tulip Garden built in Kud area of Udhampur

اس سے قبل جموں ڈویژن کے مشہور سیاحتی مقام ساناسر میں ماڈل پروجیکٹ کے طور پر سال 2017 میں تولِپ باغ بنانے کے لیے تولِپ لگانے شروع کیے گئے تھے۔ تولِپ کے بلب کی فراہمی ایک قومی سطح کی کمپنی کرتی ہے، جو ہالینڈ سے ان پھولوں کی درآمد کرتی ہے۔ اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر ارجن کمار نے بتایا کہ 'محکمہ کے پاس مختلف پانچ اقسام کے تقریباً 12 ہزار بلب پڑے تھے۔ اس بار دسمبر کے اوائل میں کُد کے ہائی لینڈ پارک میں ٹرائلز کرتے ہوئے، محکمے نے دستیاب تولپ کے بلب میں سے 10000 بلب لگائے ہیں۔ وہیں مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'اس تولپ گارڈن کی وجہ سے یہاں سیاحوں کی بہت زیادہ آمد ہو رہی ہے۔ اگر حکومت مزید باغات بنائے تو اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہاں کے مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ نوجوانوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ کُد کے اس تولِپ باغ آئیں اور یہاں سے لطف اندوز ہوں۔ Local youth on Udhampur Tulip Garden

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.