انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ' جموں و کشمیر انتظامیہ اس بات کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا وائرس کے کے ٹیکہ لگیں تاکہ اس وبائی امراض سے سبھی لوگوں کو بچایا جا سکے۔
انہوں نے مزید اس بات بھی اشارہ کیا کہ ' انتظامیہ نے 4 دن قبل یہ فیصلہ کیا تھا کہ اب 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ ادھم پور میں ویکسی نیشین لگانے کے لیے لوگوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔