ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: کاؤنٹنگ کے لیے ٹریننگ

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو ہوگا، جس کی وجہ سے کاونٹنگ کے پیش نظر آج ادھم پور کے ضلع کمشنر دفتر پر مختلف افسران کو تربیت دی گئی۔

Training session for employees counting of DDC elections
ڈی ڈی سی انتخابات: کاؤنٹنگ کے لیے ٹریننگ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی انتخابات کا سات مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس کا آخری مرحلہ 19 تاریخ کو ہوگا، جبکہ نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو ہوگا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: کاؤنٹنگ کے لیے ٹریننگ کا انعقاد

ڈی ڈی سی انتخابات کی کاونٹنگ کے پیش نظر آج ادھم پور کے ضلع کمشنر دفتر پر مختلف محکموں کے افسران کو تربیت دی گئی۔

اس ٹریننگ میں تقریبا 500 افسران کو تربیت دی گئی ہے، ضلع ادھم پور میں ڈی ڈی سی انتخاب کے 14 حلقوں کی گنتی کے پیش نظر ہر حلقے کے لیے آٹھ ٹیبلز لگائے گئے ہیں۔

اے ڈی سی اشوک کمار نے کہا کہ اس ٹریننگ میں افسران کو الیکشن کمیشن کے رہنما اصولوں کے مطابق تربیت دی جارہی ہے، کاونٹنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اور دو بجے تک نتائج آنے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔

ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ پنچایتی انتخابات نومبر – دسمبر سال 2018 میں منعقد ہوئے تھے جن میں 3 ہزار 4 سو 59 سرپنچ جبکہ 22 ہزار 2 سو 14 پنچ منتخب ہوئے تھے۔ ہر ضلع ترقیاتی کونسل میں 14 منتخب نمائندے ہوں گے اور پانچ سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ضلع کی کلی تعمیر ترقی پر کام کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.