ETV Bharat / state

Udhampur IED Blast Case: کلیدی ملزم سمیت تین افراد گرفتار، دو سٹکی بم ضبط

جموں پولیس نے اُدھمپور دھماکے میں ملوث کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے سٹکی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 9 مارچ 2022 کو سلاتھیہ چوک اُدھمپور میں سٹکی بم آئی ای ڈی دھماکے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 17 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ Main Accused in Udhampur Blast Arrested

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 7:55 PM IST

Three accused arrested , ramban youth planted IED in udhampur says police
کلیدی ملزم سمیت تین گرفتار، دو سٹکی بم ضبط

جموں: جموں پولیس نے اُدھمپور دھماکے میں ملوث کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے سٹکی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی جی جموں مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 9 مارچ 2022 کو سلاتھیہ چوک اُدھمپور میں سٹکی بم آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا جس کے نتیجے میں چاگر کمار عرف جگل ولد ککرو رام ساکن رام نگر کی موقع ہی موت واقع ہوگئی جب کہ 17 راہگیر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر زیر نمبر 97 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اُدھمپور ساہل مہاجن کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقات ٹیم کا قیام عمل میں لایا۔ آئی جی پی کے مطابق تحقیقات کے دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ایک مشتبہ نوجوان محمد رمضان سوہل ولد محمد اسحاق سوہل ساکن ہالا بوہار دھار رامبن کی گرفتاری عمل میں لائی۔

انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اُس نے پاکستانی ہینڈلر محمد امین ساکن کاٹھوا ٹھاٹھری ڈوڈہ حال پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے کہنے پر سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں ایک سٹکی بم آئی ای ڈی نصب کیا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوان کا والد محمد اسحاق سوہل لشکر طیبہ کا پاکستانی تربیت یافتہ عسکریت پسند تھا اور سال 2003 میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے ایک تصادم کے دوران وہ مارا گیا۔

آئی جی جموں کے مطابق گرفتار نوجوان محمد رمضان پاکستانی ہینڈلر کے ساتھ سوشل میڈیا پر مسلسل رابطے میں تھا اور اُسی کے کہنے پر سلاتھیہ چوک میں آئی ای ڈی نصب کیا تھا جس کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک محفوظ مقام کی پر منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص کی نشاندہی پر اور ایک سٹکی بم کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

موصوف آئی جی پی نے بتایا کہ 23 مارچ 2022 کے روز محمد رمضان کے بینک کھاتے میں 30 ہزا رروپیہ کی رقم جمع ہوئی اور اُس سے یہ رقم بم دھماکے کرانے کی خاطر دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خورشید احمد ولد محمد عبدا للہ پڈر ساکن مولٹا دیسا ڈوڈہ نے پاکستانی ہینڈلر کے کہنے پر رمضان کے بینک کھاتے میں تیس ہزار روپیہ کی رقم جمع کی۔ انہوں نے بتایا کہ خورشید کو بھی بعد میں گرفتار کیا گیا۔

اُن کے مطابق خورشید کا نزدیکی رشتہ دار بلال احمد بٹ بھی پاکستانی تربیت یافتہ عسکریت پسند تھا۔ آئی جی پی نے کہا کہ تیسرے ملزم نثار احمد خان ولد مرحوم غلام محمد خان ساکن دھانی بدرواہ جو کہ ڈوڈہ ضلع میں سال 2001 سے 2006 تک سرگرم رہا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پاکستانی ہینڈلر خوبیب کے کہنے پر دو مرتبہ سٹکی بم آئی ای ڈیز حاصل کی۔اُن کے مطابق تیسرے ملزم کی نشاندہی پر کرساری بدرواہ کے جنگلی علاقے سے ایک سٹکی بم آئی ای ڈی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔آئی جی پی نے مزید بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.