ETV Bharat / state

Government Secondary School: سرکاری سیکنڈری اسکول میں چوتھی بار چوری کی واردات - ادھم پور میں چوری کی واردات

شہر میں کئی ہفتوں سے چوری کی وارداتیں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ پانچ روز قبل ہاؤسنگ کالونی کے علاقے میں چوروں نے آلٹو کار چوری کر لی تھی۔ دو دن بعد ہاؤسنگ کالونی Housing Colony Udhampur سے ہی تین کاروں کی بیٹریاں اور ہزاروں روپے کے کپڑے چوری ہو گئے تھے۔ اتوار کی رات بھارت نگر محلہ سے ٹویرا کار چوری ہوئی تھی اور کل رات چوروں نے سرکاری سیکنڈری اسکول کو نشانہ بنایا۔

Theft In School: سرکاری سیکنڈری اسکول میں چوتھی بار چوری کی واردات

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 7:28 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں چوری کی وارداتوں Theft Incidents In Udhampur میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہر کے باڑیہ محلہ میں واقع گورنمنٹ سیکنڈری سکول government secondary school udhampur میں چوروں نے ایک ہفتے میں چوتھی چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر کے دفتر کا تالہ توڑ کر دو کمپیوٹر اور اسکول کے ڈاک ٹکٹ سمیت دیگر چیزوں کو لے گئے۔

Theft In School: سرکاری سیکنڈری اسکول میں چوتھی بار چوری کی واردات

شہر میں کئی ہفتوں سے چوری کی وارداتیں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ پانچ روز قبل ہاؤسنگ کالونی کے علاقے میں چوروں نے آلٹو کار چوری کر لی تھی۔ دو دن بعد ہاؤسنگ کالونی سے ہی تین کاروں کی بیٹریاں اور ہزاروں روپے کے کپڑے چوری ہو گئے تھے۔ اتوار کی رات بھارت نگر محلہ سے ٹویرا کار چوری ہوئی تھی اور کل رات چوروں نے سرکاری سیکنڈری اسکول کو نشانہ بنایا۔

اس معاملے پر اسکول ٹیچر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ جب وہ صبح اسکول پہنچے تو مرکزی دروازے پر تالا تھا، لیکن ہیڈ ماسٹر کے دفتر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ جب ہم نے اندر جھانکا تو چار شیلف ٹوٹے ہوئے تھے اور اندر رکھے ہوئے دو کمپیوٹر اور اسکول کے ٹکٹ غائب تھے۔ اس کے ساتھ دیگر کئی چیزیں غائب تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل پانچویں بار چوروں نے اسکول میں چوری کی ہے۔ اس سے قبل اسکول سے ٹی وی، مڈ ڈے میل کے برتن اور دیگر سامان چوری ہو گیا تھا۔ پولیس پچھلی بار بھی چوروں کو پکڑنے اور سامان برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس بار بھی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی اساتذہ صبح اسکول پہنچتے ہیں تو اندر سے شراب کی بوتلیں اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوتی ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ رات کو شرابی اسکول میں شراب نوشی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sumbal Burglary Case: چوری کے الزام میں 4 افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار

وہیں چوری کی اطلاع ملتے ہی وارڈ پانچ کی کونسلر سلکشنا مگوترا بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ باڑیاں میں سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پولیس اہلکاروں کو وارڈ میں گشت کرنے کے لیے کہا جائے۔ ساتھ ہی چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.