مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اُدھم پور میں گرو گوبند سنگھ کا 354 واں پرکاش اتسو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ صبح سے ہی ادھم پور کے گرودوارے میں عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی۔
اس موقع پرسکھ برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور خصوصی دعائیہ میں حصہ لیا۔ گرودوارہ میں سکھوں اور دیگر فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ زرعی قوانین کے بارے میں سوچیں اور اس قوانین کو جلد سے جلد واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ سے مسلسل کسان اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر ہیں، حکومت کو اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایک سال تک قوانین پر روک لگانے کے لیے تیار : تومر
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلہ کا حل جلد از جلد کیا جائے تاکہ یہ تحریک ختم ہوجائے اور لوگوں کو راحت ملے۔