ضلع ادھم پور میں لوگوں میں انتخاب کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈی سی نے ایک وین روانہ کی ہے۔ یہ وین ضلع کے دور دراز علاقہ میں لوگوں کا رجسٹریشن کرے گی۔
وین میں سیسٹیمیٹک ووٹرس اجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (ایس وی ای ای پی) کا بینر لگایا گیا ہے۔ ڈی سی ادھم پور نے اس وین کو روانہ کیا ہے۔
ایس وی ای ای پی کے بینر والی وین دیگر اضلاع کے پنچایتیوں اور بلاکوں کو کور کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
پیوش سنگلا نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے انتخاب کے دوران ووٹر میں اضافہ ہوگا اور خاص طور سے رجسٹریشن اور انتخاب کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں اور نوجوانوں کو جانکاری ملے گی۔