ETV Bharat / state

باہری ریاستوں میں پھنسے لوگ ٹرین سے پہنچیں گے اودھمپور - جموں و کشمیر کے باشندوں کی گھر واپسی

اودھمپور کمشنر کے سکریٹری منوج کمار دیویدی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ اودھمپور ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لیا۔

stranded people
stranded people
author img

By

Published : May 7, 2020, 4:00 PM IST

کورونا وائرس وبا کے باعث باہری ریاستوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے لوگوں کی واپسی کے لئے اودھمپور انتظامیہ نے پہل شروع کر دی ہے۔

اس کے تحت اودھمپور کمشنر کے سکریٹری منوج کمار دیویدی نے آج ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ اودھمپور ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لیا۔

باہری ریاستوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے باشندوں کی گھر واپسی کی پہل شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت روزانہ دو ٹرین چلائی جائے گی جسمیں دو ہزار سے بائیس سو مسافر واپس جمو ں و کشمیر پہنچیں گے۔

باہری ریاستوں سے پھنسے ہوئے لوگ ٹرین سے پہنچیں گے اودھمپور

واضح ہو کہ اودھمپور میں مرکز بنایا جا رہا ہے، جہاں باہری ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ریل کے ذریعہ اودھمپور تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی کی بسوں اور نجی بسوں سے لوگوں کو ان کےضلع تک پہنچایا جائے گا۔

گزشتہ کئی دنوں سے باہری ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگ جموں و کشمیر کے افسران کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں کسی بھی طرح اپنے گھر پہنچایا جائے۔

ان باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ باہری ریاستوں سے آنے والے مسافروں میں جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجر شامل ہیں جن کی اسکریننگ کے بعد انہیں ان کے ضلع میں اودھمپور سے بھیجا جائے گا۔ اس دوران ان کی پوری رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.