آزادی کے امرت مہوتسو کے تعلق سے ادھم پور ڈسٹرکٹ جیل Sports Activity at District Jail Udhampur میں قیدیوں کے لیے ایک کھیل کا انعقاد کیا گیا، جس میں قیدی اور جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گزشتہ 10 دنوں سے ضلع اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جیل کے احاطے میں منعقدہ کھیل میں قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آج اس مقابلے کا فائنل قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان کھیلا گیا۔
جیل صدر ہریش کوتوال نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کے لیے وقتاً فوقتاً پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ وہ جیل جانے پر ذہنی تناؤ سے دور رہیں اور اچھے شہری بن سکیں۔
کووڈ-19 کی وجہ سے جیل کے احاطے میں پروگرام منعقد نہیں کیے گئے تھے۔ لیکن اب حالات معمول پر آ رہے ہیں اور قیدیوں کے لیے جیل کے احاطے میں طرح طرح کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ذہنی طور پر تندرست رہ سکیں۔