ETV Bharat / state

Son Kills Father in Udhampur: ادھم پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل - ادھم پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

ضلع ادھم پور کے گاؤں کگھوٹ کا رہائشی یوگندر کمار (28) نے اپنے والد کو ہتھوڑے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ ملزم کو دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Son Kills Father in Udhampur

ادھم پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
ادھم پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 1:16 PM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے تحصیل رام نگر میں واقع گاؤں کگھوٹ میں ایک بیٹے نے اپنے باپ کا قتل کر دیا۔ قتل بھی ایسے بے رحم طریقے سے کیا کہ جسے سوچ کر ایک عام آدمی کی روح بھی کانپ جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ نشہ کا عادی تھا۔ اس کے والد اسے اکثر منشیات لینے سے منع کرتے تھے۔ اسی بات پر اس نے اپنے والد کو ہتھوڑے سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ son kills father by beating him with hammer in Udhampur

ادھم پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

منگل کی صبح تقریباً چار بجے کگھوٹ گاؤں کے رہنے والے یوگندر کمار (28) نے اپنے والد گوپا رام کو ہتھوڑے سے پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ جب تک وہاں موجود خاندان کے دیگر افراد سمجھ سکتے تب تک یوگیندر نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس نے اپنی ماں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ صبح تقریباً 5:30 بجے رام نگر پولیس اسے گرفتار کر تھانے لے گئی۔ گھر والے اور پڑوسی اس امید کے ساتھ گوپا رام کو ادھم پور کے ضلع ہسپتال لے گئے کہ شاید ان کی سانسیں چل رہی ہو اور وہ بچ جائیں لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ Father killed by son in Udhampur

اس معاملے میں جب تھانہ انچارج رام نگر پشپندر سنگھ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'ملزم کو دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.